You can explore Urdu stories,Urdu poetry,Ahadees, Urdu Afsanay, Urdu Grammer and all other intresting topics regarding urdu.

Friday, March 19

Aswaey Husna khulasa 11 class urdu by Saeed Salman Nadvi.

 


دنیا کے ہر مذہب نے خدا کی محبت حاصل کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ بتایاہے کہ اس مذہب کے بانی کی نصیحتوں پرعمل کیا جائےلیکن اسلام نے اس سے بہتر طریقہ بتایا ہے اوروہ یہ کہ پیغمبر اسلام کی ذات عملی نمونے کے لیے سب کے سامنے رکھ دی تا کہ ان کی پیروی کر کے خدا کی محبت حاصل کی جائے ۔چنانچہ اس سلسلے میں اسلام میں دو چیزیں اہم ہیں ۔ ایک قرآن پاک اور دوسری

 سنت رسول ۔ قرآن پاک میں خدا کے احکام درج ہیں تو سنت آپ کا عملی نمونہ ہے جواحادیث کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے ۔

کیونکہ اس دنیا کے نظام کو چلانے کے لیے مختلف پیشوں اور ان کا باہمی تعاون بہت ضروری ہےمثلا بادشاہ کا ہونا ضروری ہے تو فرمانبردار رعایا کا وجودبھی لازمی ہے ۔ امن وامان کے لیے ججوں کا ہوناضروری ہے تو فوجی افسروں کا ہونا بھی لازی ہے ۔ غرضیکہ امیر غریب ، عابد و زاہد اور مجاہد، تاجر اور

 سوداگر ہر طرح کے لوگ ہونا ضروری ہیں ۔ ان سب لوگوں کو اپنی اپنی زندگی گزارنے کے لیے عملی نمونے کی ضرورت ہے اور اسلام میں نمونہ حضور اکرم کی ذات ہے ۔ آپ کی ذات میں ہر طبقہ اورہرقسم کے لوگوں کے لیے ایک سبق موجود ہے ۔ اس کے علاوہ تمام انسانوں سے مختلف جسمانی اور ذہنی افعال سر زدد ھوتے ھیں۔

مثلا ہم چلتے پھرتے ہیں ، اٹھتے بیٹھتے ہیں ۔ سوتے جاگتے ہیں ، ہنستے روتےہیں ۔ ان تمام جسمانی افعال کے لیے ہمیں عملی نمونے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس طرح ہم سے مختلف

 ذہنی افعال سرزد ہوتے ہیں ۔ کبھی ہم خوش ہوتے ہیں تو کبھی ناخوش ، ایسا کبھی نفرت کرتے ہیں تو کبھی محبت ۔ ان سب جذبات و احساسات کو بھی اعتدال میں رکھنے کے لیے عملی نمونے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ کچھ یہی حال انسانوں میں پائے جانے والے مختلف اخلاقی پہلوؤں کا ہے ۔ مستقل مزامی ،بهادری ، صبر،قربانی ، قناعت ، ایثار وغیرہ کے لیے بھی ہمیں مثالوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اور یہ سب چیز یں حضور اکرم کی سوانح میں مل سکتی ہیں ۔

گویا کہا جاسکتا ہے کہ انسانوں کے ہر طبقے ، ہر مزاج اور ہر حالت انسانی کا مظہر حضور اکرم کی سیرت میں موجود ہے ۔ دولت مند مکے کے تاجر اور بحرین کے خزانچی کی حیثیت سے آپ کی تقلید کرسکتاہے ۔ غریب شعب ابی طالب کے صدر کی حیثیت سے آپ کی پیروی کر سکتا ہے ۔ فاتح کہ بدروحنین کے سپہ سالار پر نگاہ دوڑانی چاہیے ۔ استاد کو صفہ کے معلم قدس کو دیکھنا چاہیے ۔ غرض کوئی شاگرد ہو یا واعظ ، کاروباری آدمی ہویا قا فلے کا سالار ، منصف ہو یا قاضی ، خاوند ہو یا باپ ہر شخص کےلیےحضور اکرم کی سیرت نہ صرف ہدایت کا نمونہ بلکہ نجات کا ذرایعہ ہے ۔

اور اگر تمہیں خدا کی محبت کا دعوی ھے تو اسکی پیروی کرووہ بھی تم سے محبت کرے گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages