You can explore Urdu stories,Urdu poetry,Ahadees, Urdu Afsanay, Urdu Grammer and all other intresting topics regarding urdu.

Thursday, August 31

Hubay Watan/ Watan say Muhabbat Essay in urdu 12 class.حب وطن

                                                                                                           

حب وطن
                 

                            حب وطن

حب وطن سے مراد اپنے وطن سے محبت ہے۔ وطن گہوارہ ہے۔ وطن دھرتی ماتا ہے۔ وطن گود ہے، مادر وطن کی ۔ وطن ایک جنم بھومی کا نام ہے جس کی زمین، ہوا اور ماحول میں انسان پیدا ہوتا ہے کھیلتا کودتا ہے اور بڑھ کر جوان ہوتا ہے۔ اسی وطن میں اس کے ماں باپ ، بہن بھائی رشتہ دار، یار دوست، مهربان و مشفق ، غم گسار، خیر اندیش و خیر خواہ موجود ہوتے ہیں، انسان کو ان سب چیزوں سے اتنا زیادہ پیار اور لگاؤ ہو جاتا ہے۔

کہ ان سے جدا ہوتے ہوئے پریشان اور بے چین ہو جاتا ہے۔ ان سب چیزوں سے پیار اور لگاؤ کے علاوہ انسان اپنے وطن سے محبت کرنے لگتا ہے اور اس کی وطن سے یہ محبت دیوانہ وار اپنے وطن کیلئے جان تک قربان کر دینے کے لیے آمادہ کرتی ہے۔ داناؤں کا قول ہے کہ وطن کشمیر ہوتا ہے یعنی وطن بہت پیارا ہوتا ہے۔ 

دیس کا دکھ ہمیشہ بھلا ہوتا ہے۔ حضرت یوسف مصر میں بادشاہ ہونے کے باوجود اپنے وطن کنعان کے لیے بے چین رہے اور اس بادشاہت سے جووطن سے دور ہو، اپنے وطن کے گدا ہونے کو بہتر سمجھتے تھے 1965ء میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ملک کے تمام شہری دل و جان سے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند بھارت کے سامنے کھڑے ہو گئے اور بھارت کو اپنے بے شمار اسلحہ اور بے شمار فوج کے باجود منہ کی کھانا پڑی اور پاکستان کے مسلمان حب الوطن من الایمان کی عملی تصویر بن گئے ۔ 

جب وطن ایسا فطری عمل ہے کہ حیوانات تک بھی اپنے ٹھکانے  سے محبت کرتے ہیں اور اس کی محبت میں اس کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک لڑا دیتے ہیں۔ 

یہ جذبہ محدود نظریہ وطنیت ، رنگ و نسل اور لسانی تعصبات کی فضا  پیدا کرتا ہے۔ علامہ اقبال بھی پہلے نظر یہ وطنیت کے قائل تھے لیکن بعد میں وسیع تر نظریہ کے قائل ہو گئے ۔ انہوں نے فرمایا کہ مسلمان بحیثیت قوم ایک ہیں اور دنیا میں جہاں کہیں بھی کوئی مسلمان ہے وہ دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ ایک خدا، ایک رسول ہے ، ایک قرآن ، ایک کعبہ اور ایک دین کے پیروکار ہونے کے بنا پر سب مسلمان اخوت کے ایک ہی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہیں رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر وسیع تر نظریہ قوم کا قائل ہونا چاہیے۔

  مسلمان جہاں کہیں بھی رہتے اور بستے ہیں اس خطہ زمین سے  محبت کرنا ان کا ایک فطری عمل ہے ۔ وطن کی محبت کا اظہار صرف گفتار کی حد تک نہیں بلکہ کردار اور عمل کی صورت میں ہونا چاہیے۔ اپنے وطن عزیز کی خاطر عظیم تر قربانیوں سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ وطن کی محبت کا یہ بھی تقاضا ہے کہ انسان اپنے ہم وطنوں کے دکھ درد میں شریک ہو۔ ان کی خوشی غمی میں شامل ہو کر یکجہتی اور اتحاد کا مکمل ثبوت فراہم کرے۔ اتحاد و یگانگت اور حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ امیر، غریب، بڑے، چھوٹے سب ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ علم کی دولت ایک وسرے تک پہنچائیں۔ حاجت مندوں کی حاجت روائی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اگر اُستاد ہے تو وہ اپنے فرائض نہایت دیانتداری سے ادا کرے۔ اگر طالب علم ہے تو وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھے ۔ اگر محنت کش ہے تو وہ محنت سے اپنا کام سرانجام دے۔ اگر صنعت کا رہے تو وہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے بہترین مصنوعات تیار کرے۔ ہر ملک کے رہنے والوں کو اپنے وطن کی تیار کردہ مصنوعات کو استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اپنے وطن کی مٹی ہی سب کی شناخت ہوتی ہے۔

  حب وطن کا تقاضا یہ بھی ہے کہ اپنے قومی رسم ورواج اور لباس اپنا ئیں اور غیر قوموں کی تقلید نہ کریں ۔ کاروباری حضرات ملاوٹ ، ذخیرہ اندروز ی، نا جائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کریں اور ہر حالت میں ملکی اور قومی بھلائی کو ذاتی بھلائی پر ترجیح دیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین بھی وطن کی محبت کے پیش نظر قومی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں۔ وہی قو میں ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں جو ہمیشہ اپنے دین کی بہتری کو پیش نظر رکھتی ہیں۔ ہم نے اپنا وطن پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ اس کے لیے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین نے بے شمار قربانیاں دیں اور دن رات محنت کر کے آزاد وطن حاصل کیا۔ اس کے حصول کے لیے ہزاروں بیویوں کے ۔ سہاگ لئے ، ہزاروں ماؤں کے لخت جگر ان کے سامنے حلاک ہوئے، ہزاروں بہنوں اور بیٹیوں کی رد میں تار تار ہوئیں، ہزاروں معصوم نیزوں کی نوکوں پر چڑھے تب جا کر یہ وطن عزیز حاصل ہوا۔ وطن سے محبت ایک فطری جذبہ ہے جو ہر جاندار میں پایا جاتا ہے۔ انسانوں کی طرح پرندے اور جانور بھی  اپنے ٹھکانوں اور وطن سے محبت کرتے ھیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

Pages